طعن و تشنیع

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - طعنے، لعنت ملامت، طنز، جلی کٹی بات۔ "قریبی رشتہ دار قبیلے کی طعن و تشنیع کی تاب نہ لا کر خود ہی لڑکی کو بادل ناخواستہ قتل کر دیتے ہیں۔"      ( ١٩٨٢ء، پٹھانوں کے رسم و رواج، ٥٣ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طعن' کے ساتھ 'و' بطور حرف عطف لگا کر عربی اسم 'تشنیع' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٣ء کو "عقل و شعور" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - طعنے، لعنت ملامت، طنز، جلی کٹی بات۔ "قریبی رشتہ دار قبیلے کی طعن و تشنیع کی تاب نہ لا کر خود ہی لڑکی کو بادل ناخواستہ قتل کر دیتے ہیں۔"      ( ١٩٨٢ء، پٹھانوں کے رسم و رواج، ٥٣ )

جنس: مؤنث